صوبائی وزیر کی زیر صدارت پیشنٹ ریفرل سسٹم سے متعلق اقدامات کا جائزہ

صوبائی وزیر کی زیر صدارت پیشنٹ  ریفرل سسٹم سے متعلق اقدامات کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اہم اجلاس ہوا۔

صوبائی وزیر نے پیشنٹ ریفرل سسٹم سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا اورکہا وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔ پیشنٹ ریفرل سسٹم کی کامیابی انشااللہ گیم چینجر ثابت ہو گی، اس سے بڑے ہسپتالوں میں مریضوں کا دباؤ بھی کم ہو گا۔ ابتدائی طور پر پیشنٹ ریفرل سسٹم میو ہسپتال ، جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال لاہور سے شروع کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں