یو ای ٹی میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا

یو ای ٹی میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا

لاہور(خبرنگار)یو ای ٹی میڈیا سوسائٹی کے زیر اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا۔ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے وی سی یوای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا کہ دنیا طاقت کی زبان سمجھتی ہے، آج کی طاقت سائنس، ٹیکنالوجی اور علم کا میدان ہے۔

کشمیر بھی بزور طاقت حاصل ہو گااور جلد کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گااورشہداکی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ تقریب سے ایئر وائس مارشل ساجد حبیب، سکالر ڈاکٹر نادیہ مہردین، سینئر صحافی سلمان غنی اور پروفیسر ڈاکٹر نعیم مسعودنے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے اختتام پر مہمانانِ گرامی کو یادگاری شیلڈز دی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں