ہیلتھ یونیورسٹی :نتائج کااعلان ، 372امیدوار کامیاب
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )فائنل پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات میں 43 میڈیکل کالجز کے 518طلبہ نے شرکت کی۔
ان میں سے 372 امیدوار کامیاب جبکہ 139 ناکام قرار پائے ۔ امتحان میں کامیابی کا مجموعی تناسب 72.80 فیصد رہا۔ادھر یو ایچ ایس نے انڈر گریجوایٹ ایڈمیشن ٹیسٹ 2025 کے نتائج بھی جاری کر دیے ہیں۔