نئی واسا ایجنسیوں کے قیام کی تیاریاں

 نئی واسا ایجنسیوں کے قیام کی تیاریاں

لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صوبے بھر میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے مؤثر نظام کی تشکیل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

پہلے مرحلے میں 10 اضلاع میں نئی واسا ایجنسیوں کے قیام کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام نئے تعینات ایم ڈی واساز نے شرکت کی اور اپنے اپنے اضلاع میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں 15 اگست سے قبل موجودہ وسائل اور ہیومن ریسورس کی واسا کو منتقلی یقینی بنائیں گی۔ نئے تعینات ایم ڈی واساز کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 15 اگست سے قبل اپنی متعلقہ واسا ایجنسیوں کی تشکیل کا عمل مکمل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں