دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) چوکی جوزف کالونی پولیس کی کارروائی، 70کے قریب وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان شکیل اور ظہیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2موٹر سائیکلیں، موبائل، نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ یافتہ ملزمان لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے اور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکل لیکر رفو چکر ہو جاتے تھے۔