پی جی ایم آئی میں شجرکاری مہم کا آغاز
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پی جی ایم آئی میں گرین پاکستان شجر کاری مہم، پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ امیر الدین میڈیکل کالج لاہور میں گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے پودا لگا کرکیا۔
اس موقع پر ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر سائرہ افضل، ایڈیشنل ڈین پی جی ایم آئی ڈاکٹر شائستہ مبین، پروفیسر فرحان رشید، پروفیسر نازش ثقلین، پروفیسر نگہت ہارون، ڈاکٹر شگفتہ نسرین، ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت فیکلٹی ممبران نے کالج کے احاطے میں مختلف اقسام کے درخت اور پھول دار پودے لگائے۔