چیئرمین واپڈا کی زیرصدارت اجلاس، اہم منصوبوں پرغور
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) چیئرمین واپڈا محمد سعید نے واپڈا ہاؤس میں ایک اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں انہیں واپڈا کی ذمہ داریوں اور 1958 سے لیکر اب تک، واپڈا کی جانب سے پانی اور پن بجلی کے شعبہ میں مکمل کیے گئے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین واپڈا کو ملک کی معاشی اور معاشرتی ترقی میں واپڈا کے کردار اور زیر تعمیر منصوبوں پرپیش رفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ زیر تعمیر واپڈا منصوبے پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے نہایت اہم ہیں۔