نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا:مجتبیٰ شجاع
لاہور ( سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے قائد نوازشریف نے ملک کو۔۔
ایٹمی طاقت بنایا،ایٹمی طاقت بنا کر ہمارا سرفخر سے بلند کیا،ایشیا کا پہلا موٹر وے بھی نوازشریف نے دیا، اب موٹر ویز کا جال بچھ چکا ہے ،زندہ قومیں اپنے یوم آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں۔پورا مہینہ اس یوم آزادی کی تقریبات ہو ں گی ۔صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے مسلم لیگ ن کے کارکنان کی جانب سے جشنِ آزادی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب پھر پی ایم ایل این کو موقع ملا ہے ،اب وفاق اور پنجاب میں بہت کام ہو رہا ہے ،ہماری حکومت مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں لے آئی ہے ،مہنگائی میں مزید کمی آے گی ،روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں کمی آئے گی،چینی کا کرئسز چل رہا وہ بھی جلد حل ہو گا،چینی صوبے کا معاملہ نہیں ہے بلکہ وفاق کا ہے ،امید ہے یہ معاملہ وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی ہی حل ہو گا ۔