قصور : مختلف واقعات میں 4 لڑکیوں سمیت 6 نوجوان اغوا

قصور : مختلف واقعات میں 4 لڑکیوں سمیت 6 نوجوان اغوا

قصور(خبرنگار، نمائندہ دنیا)قصور اور نواح میں مختلف واقعات میں5 لڑکیوں سمیت7افراد کو اغوا کر لیا گیا۔نند کا تکیہ سے نامعلوم ملزمان نے بیس سالہ زوہیب کو اغوا کر لیا، پولیس تھانہ تھہ شیخم مصروف کارروائی ہے۔

گنڈا سنگھ والا میں رات کو شکیلہ بی بی کے گھر زبردستی قاسم وغیرہ گھس آئے اوراسلحہ کے زور پر چودہ سالہ ثناء بی بی کو اغواء کر کے لے گئے ۔ گگہ سرائے سے دینا ناتھ کے رہائشی ملزمان آصف وغیرہ گلی میں کھڑی بیس سالہ ماہین کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔پولیس تھانہ صدر پھولنگر نے مغوی کی ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے ۔رکھ بلوچاں چونیاں سے پانچ اگست کو نامعلوم ملزمان تیرہ سالہ احمد مشتاق کو اغوا کر کے لے گئے ۔ بنگلہ کمبواں کے رہائشی محمدصادق ولد عزیز دین نے پولیس تھانہ صدر قصور میں مقدمہ درج کروایا کہ ریاست علی وغیرہ نے میری 22 سالہ بیٹی (آ) کو اغوا کرلیاہے ۔ شیرپور کے رہائشی محمداشرف ولد عاشق علی نے پولیس تھانہ صدر پھول نگر میں مقدمہ درج کروایا کہ نامعلوم ملزمان نے میری بیوی (گ) کو اغوا کرلیاہے ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں