چند اشیا خورونوش کی قیمتوں میں کمی
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)دال مونگ کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کی سب سے بڑی کمی کرتے ہوئے اسے 325 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح دال ماش دھلی ہوئی 40 روپے سستی ہو کر 410 روپے فی کلو، بیسن 30 روپے کمی سے 270 روپے فی کلو، دال چنا سپیشل 20 روپے کم ہو کر 275 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔