کم از کم اجرت ، لیبر قوانین پر عملدرآمد کیلئے اتھارٹی بنانے پرغور
لاہور (خبر نگار) کم از کم اجرت اور لیبر قوانین پر مؤثر عملدرآمد کے لیے بااختیار اتھارٹی کے قیام کی تجویز پر غور کیا گیا۔
صوبائی وزیر محنت ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس لاہور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کم از کم اجرت اور اوقاتِ کار کے نفاذ کے لیے مجوزہ اتھارٹی کے قیام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ اتھارٹی محکمہ لیبر کے تحت کام کرے گی، جس کا علیحدہ بورڈ ہوگا اور اسے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔