پولیس ملازمین کیلئے 27لاکھ جاری

پولیس ملازمین کیلئے 27لاکھ جاری

لاہور (اے پی پی)پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 27 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

سب انسپکٹر حسن رضا کو علاج معالجے کیلئے 07 لاکھ 65 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے ۔اسی طرح مرحوم سب انسپکٹر عبدالقیوم کی بیوہ، مرحوم اے ایس آئی محمد عارف خان کی بیوہ کو کینسر اور کانسٹیبل شاہ زیب کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے فی کس دیئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں