الیکشن سپریم کورٹ بار میں شفافیت لارہے :وائس چیئرمین بار کونسل

الیکشن سپریم کورٹ بار میں شفافیت  لارہے :وائس چیئرمین بار کونسل

لاہور(آن لائن)پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین چودھری محمد اشفاق کہوٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ بار کے اکتوبر میں منعقدہ الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے پیشگی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

 پنجاب بار اپنی زیر نگرانی بائیو میٹرک کے ذریعے الیکشن کرائے گی، ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ کیلئے وکلا نے ہمیشہ جدوجہد کی اور آئندہ بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف اضلاع سے ملاقات کیلئے آنے والے وکلا کے نمائندہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں