شاہ عالم مارکیٹ :دوسری منزل پر گودام میں آتشزدگی

شاہ عالم مارکیٹ :دوسری منزل پر گودام میں آتشزدگی

لاہور(سپیشل رپورٹر)شاہ عالم مارکیٹ کے گل پلازہ میں آگ لگ گئی جسے ایک گھنٹہ کی تگ و دو کے بعد بجھا دیا گیا، آگ پلازے کی دوسری منزل پر ڈیکوریشن کے گودام میں لگی۔۔۔

 آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی دس گاڑیوں نے حصہ لیا، تفصیلات کے مطابق شاہ عالم مارکیٹ کے گل پلازہ کی دوسری منزل پر ڈیکوریشن کے گودام میں لگنے والی آگ ایک گھنٹہ کی تگ و دو کے بعد بجھا دی گئی ، آگ کوپلازے کی دیگر منزلوں تک پھیلنے سے روک لیا گیا ،ریسکیو 1122 کی گاڑیاں بروقت پہنچ گئیں ،ریسکیو 1122 کے عملہ نے گل پلازے کی پہلی اور دوسری منزل کے شیشے توڑ کر باہر سے پانی اندر پھینکا ،پولیس اور ٹریفک وارڈنز نے گل پلازہ کی طرف جانے والے تمام راستے بلاک کرکے ٹریفک ڈائیورٹ کر دی ۔دوسری منزل سے شیشہ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا جسے میو ہسپتال پہنچا دیا گیا ، پلازے کی تیسری اور چوتھی منزل پر فیملیز رہائش پذیر تھیں جنہیں بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں