طالبہ سے نازیبا حرکات،پرنسپل گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنجروال پولیس نے چوتھی کلاس کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والا پرنسپل گرفتار کر لیا۔
نجی سکول کا پرنسپل غلام نبی 11 سالہ بچی سے دوماہ سے نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔