مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

 مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں مختلف واقعات میں 3 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ کیمپ جیل کا قیدی 65 سالہ امیر علی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

کوٹ لکھپت میں کرنٹ لگنے سے 35 سالہ فیکٹری ملازم سعد جاں بحق ہو گیاجو چھت پر کام کے دوران ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرا گیا تھا۔ سٹیٹ بینک روڈسول لائنز پر فٹ پاتھ سے 50 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، بظاہر وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں