یوم اقلیت پر تقریب، طلبہ کو سکالر شپس کے چیک تقسیم

یوم اقلیت پر تقریب، طلبہ کو سکالر شپس کے چیک تقسیم

لاہور(خبر نگار)ایوانِ اقبال میں قومی اقلیتی دن پرتقریب کا انعقاد۔ مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ، پارلیمانی سیکرٹری سونیا عاشر۔۔۔

 سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور فرید تارڑ، ارکان پنجاب اسمبلی طارق مسیح گل، بابا فیلبوس، شکیل آرتھر، وسیم سندھو ودیگر نے شرکت کی۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے خطاب میں کہا حکومت اقلیتی برادری کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اقلیتی کمیونٹی کیلئے تاریخی اقدامات کیے ہیں ۔ طارق مسیح گل نے کہا ہم وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر قیادت اقلیتی برادری کیلئے فلاحی اقدامات جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک کے 1100 طلبہ کو سکالر شپس کے چیک تقسیم کرنے کا آغاز بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں