نیلا گنبد اپ گریڈیشن، 62 دکانیں مسمار کرنے کا پلان فائنل
لاہور(شیخ زین العابدین)لاہور کے تاریخی علاقے نیلا گنبد میں بڑا اپ گریڈیشن منصوبہ عملی شکل اختیار کرنے جا رہا ہے۔
سولہ کنال اراضی پر 62 دکانوں اور دو گھروں کی جزوی مسماری کے بعد یہاں جدید سہولیات سے آراستہ زیر زمین پارکنگ پلازہ تعمیر کیا جائے گا۔ ٹیپا نے62 دکانوں کو مکمل مسمار کرنے کا پلان فائنل کر لیا ،پرائیویٹ فرم کو ہائر کر لیا گیا ، مسماری پر ایک کروڑ 91 لاکھ 25 ہزار 887 روپے لاگت آئے گی۔تمام تعمیرات ہٹانے کے بعد یہاں گہری کھدائی کی جائے گی تاکہ زیر زمین پارکنگ پلازہ کیلئے راہ ہموار کی جا سکے ۔ٹیپا کے مطابق جدید سہولیات سے آراستہ زیر زمین پارکنگ پلازہ مصروف ترین علاقے میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔