سڑک توڑنے پر سوئی گیس افسروں ،ملازموں پر2مقدمات
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)محکمہ سوئی گیس اور ضلعی انتظامیہ میں تنازعات شدت اختیار کر گئے ،سوئی گیس کی پرانی اور بوسیدہ پائپ لائنوں کو تبدیل کرنے کے لیے روڈ کٹس پر متعدد میٹنگز بے نتیجہ۔۔۔
سوئی گیس افسران اور ملازمین کے خلاف دو مقدمات درج ،ضلعی انتظامیہ نے سڑک توڑنے پر سوئی گیس افسران اور ملازمین پر مقدمات درج کرا دئیے ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے روڈ انسپکٹرز کی مدعیت میں مقدمات درج ہوئے ،مقدمات درج ہونے پر تمام کام ادھورے چھوڑ دیئے گئے، کام مکمل نہ ہونے کے باعث صارفین متاثر ہورہے ہیں۔