مظاہروں کوروکنے کیلئے کتے ، گھوڑے خریدنے کا فیصلہ
لاہور(مدثر حسین سے)دھرنوں اور مشتعل مظاہرین کو روکنے کے لیے کتے اور نسلی گھوڑے خریدے جائیں گے۔ کتوں اور گھوڑوں کو ماہر ٹرینر سے سپیشل تربیت دلائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بنائی گئی رائٹ مینجمنٹ پولیس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔رائٹ مینجمنٹ پولیس کے اعلیٰ نسل کے گھوڑے اور کتے خریدے جائیں گے ۔پر تشدد احتجاج پر قابو پانے کے لئے 2واٹرکینن اور1 آرمڈ وہیکل بھی خریدی جائے گی۔بیلجیم میلا نائے نسل کے 8 کتے 50 لاکھ میں خریدے جائیں گے ۔6اچھی نسل کے گھوڑے پچاس لاکھ مالیت سے خریدے جائیں گے ۔کتے اور گھوڑے کے بچے خریدکر ماہر ٹرینر سے تربیت کرائی جائے گی۔ احتجاجوں اور دھرنوں کے دوران صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے گھوڑوں اور کتوں کا استعمال کیا جائے گا۔لاہور اور راولپنڈی کے لئے رائٹ مینجمنٹ پولیس 2واٹر کینن اور1آرمڈ وہیکل خریدے گی۔رواں مالی سال جلد جانوروں اور گاڑیوں کی خریداری کے لئے اشتہار جاری کئے جائیں گے۔