پی ایچ اے : شاہراہوں پر فلوٹ گاڑیاں چلانے کا فیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پی ایچ اے نے ایک نئے اور دل کو چھو لینے والے آئیڈیا کے ساتھ معرکہ حق اور آزادی کی جدو جہد کو عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
شہر کی مرکزی شاہراہوں پر خصوصی فلوٹ گاڑیاں چلائی جائیں گی، جشن آزادی کی مناسبت سے ان فلوٹس کو قومی پرچم، تاریخی تصاویر اور آرٹ ورک سے مزین کیا گیا ہے۔ یہ فلوٹس عوام کو نہ صرف خوشی کا پیغام دیں گے بلکہ قوم کو اپنے ماضی پر فخر کرنے اور مستقبل کے لیے عزم باندھنے کی ترغیب بھی دیں گے۔