فنڈز نہ ملنے سے سپورٹس کمپلیکس منصوبے ادھورے
لاہور (شیخ زین العابدین) لاہور میں کھیلوں کے فروغ کے لیے شروع ہونے والے سپورٹس کمپلیکسز کے منصوبے تا حال ادھورے پڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے منصوبے کی مدت میں آٹھویں مرتبہ توسیع دیتے ہوئے 30 جون 2025 تک کام مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی، مگر مقررہ وقت بھی گزر گیا اور کسی بھی سپورٹس کمپلیکس کا کام مکمل نہ ہوسکا۔ایل ڈی اے کے ریکارڈ کے مطابق یہ منصوبہ دراصل جون 2018 میں مکمل ہونا تھا۔