پنجاب کے محکمہ قانون میں ڈیجیٹل اصلاحات کی منظوری
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب کے محکمہ قانون میں ڈیجیٹل اصلاحات کی منظوری دے دی گئی ہے ۔کیسز کی تفصیلات اور پیش رفت اب ایک کلک پر دستیاب ہوگی۔
ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور اے آئی بیس چیٹ بورڈ متعارف کرائے جائیں گے ۔وزیر قانون کے مطابق مینوئل سسٹم کا خاتمہ اور شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔پنجاب کے محکمہ قانون میں ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈیجیٹل اصلاحات کی منظوری دی گئی۔ منصوبے کے تحت سولسٹر اور ڈسٹرکٹ اٹارنی دفاتر سمیت تمام محکموں کے کیسز کی تفصیلات ڈیجیٹل ڈش بورڈ پر دستیاب ہوں گی، جہاں سے رئیل ٹائم رپورٹنگ ممکن ہوگی۔ ایک ایپ کیس فائلنگ کی غلطیوں اور عدالتوں میں پیش کرنے کے طریقہ کار کو بھی رپورٹ کرے گی۔وزیر قانون کا کہنا ہے کہ آٹومیشن سے انسانی مداخلت ختم ہوگی، کیسز ٹریس کرنا آسان ہوگا اور افسران کو ٹریننگ دی جائے گی۔ اراکین صوبائی اسمبلی کے لیے اے آئی بیس چیٹ بورڈ بھی لایا جا رہا ہے۔