ڈی جی پی ڈی ایم اے کاقصور میں ممکنہ سیلابی صورتحال کاجائزہ

 ڈی جی پی ڈی ایم اے کاقصور میں ممکنہ سیلابی صورتحال کاجائزہ

قصور(نمائندہ دنیا،خبر نگار)وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے قصور کا ہنگامی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس قصور میں ممکنہ سیلابی صورتحال بارے اہم اجلاس ہوا۔

ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی ،اے ڈی سی جی، اے ڈی سی آر،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن قصور تابندہ سلیم،اے سی قصور، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعد بن شبیر ودیگر متعلقہ افسروں نے شرکت۔ اربن و دریائی سیلاب کی مینجمنٹ کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج کے پاٹ سے آبادیوں کے فوری انخلا اور متعلقہ محکموں کو تمام نالوں کی صفائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہاآئندہ ہفتے دریائے ستلج کے بہائو میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔علاقہ مکین فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاتمام حساس مقامات پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خاطر خواہ انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ نالوں کی ڈی سلٹنگ، مشینری کی دستیابی اور عملے کی تعیناتی کر دی گئی ہے ۔ریسکیو، آبپاشی، ریونیو افسر و دیگر متعلقہ عملہ فیلڈ میں تعینات ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے اور ڈپٹی کمشنر نے تلوار پوسٹ اور دیگر حساس مقامات اور KTWMAکے دیپالپور روڈ پر واقع اوپن گرین چینل کا بھی دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں