آئی جی جیل خانہ جات دفتر میں پرچم کشائی ، کیک کاٹا گیا

آئی جی جیل خانہ جات دفتر میں پرچم کشائی ، کیک کاٹا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)یومِ آزادی کے موقع پر دفتر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق تقریب کی صدارت آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے کی، جس میں ڈی آئی جی لاہور ریجن نوید رؤف سمیت آفیسرز و اہلکاران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔آئی جی جیل خانہ جات نے قومی پرچم بلند کیا، جس کے ساتھ اہلکاران نے قومی ترانہ پیش کیا ہے ۔اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور شرکامیں مٹھائی تقسیم کی گئی ،آئی جی جیل خانہ جات نے جشن آزادی کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں منعقدہ تقریب میں بھی خصوصی شرکت کی ،تقریب میں اسیران نے ملی نغموں اور تقاریر پر مبنی باقاعدہ پروگرام پیش کرکے جشن آزادی کو جوش و جذبہ سے منایا، یوم آزادی کی مناسبت سے کھیلوں میں جیتنے والی ٹیموں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں