ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں :چیئرمین یونیک

ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں :چیئرمین یونیک

لاہور(سٹاف رپورٹر)یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنزکے زیر اہتمام پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی۔

تقریب میں چیئرپرسن یونیک گروپ سعدیہ خرم، وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی، ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور اورایڈیشنل ڈائریکٹر یونیک گروپ محمد عبداللہ کے علاوہ اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز پاکستانی پرچم کو فضا میں بلند کرنے سے کیا گیا جس کے بعدجشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونیک گروپ نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کے ہاتھوں میں ہے ،اسی لیے ہمیں اپنی نوجوان نسل کی مؤثر تربیت پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہمیں اپنی اسی شناخت کو پوری دنیا میں مثبت انداز سے سامنے لانا ہو گا۔ تقریب کے اختتام پر یونیک کی طالبات نے ملی نغمے بھی پیش کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں