سی بی ڈی کی یوم آزادی پر کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہوئے خصوصی سائیکل رائڈ جسکو رائڈ فار یونٹی کا نام دیا گیا۔۔۔
اس کے انعقاد کے ساتھ ساتھ پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ سی بی ڈی پنجاب کی جشن آزادی کی تمام تقریبات معرکہ حق اور سی بی ڈ ی پنجاب کے 2025کے تھیم رہو سربلند کے تحت کئے گے ۔یومِ آزادی کی تقریبات کا آغاز سی بی ڈی روٹ 47 پر خصوصی سائیکل رائڈ فار یونٹی سے ہوا، جو قومی اتحاد کی علامت ہے ۔ اس میں لاہور کے مقامی سائیکل کلبز سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ سائیکل رائڈ سی بی ڈی پنجاب بزنس سنٹر سے شروع ہو کر سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ پر اختتام پذیر ہوئی، جہاں پرچم کشائی اور آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔انہوں نے قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سی بی ڈی پنجاب کی یونٹی رائڈ قومی اتحاد کی عکاس ہے ۔ آج حب الوطنی کے جذبے سے سرشار پاکستانیوں کو دیکھ کر بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔ ہمیں اپنے کردار اور کام سے اس ملک کو سربلند رکھنا ہے۔