ملک کی اسلامی تشخص پر آنچ نہیں آنے دینگے : راغب نعیمی
لاہور(سیاسی نمائندہ)چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص پر آنچ نہیں آنے دینگے۔
یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا اوراس کا نظام قرآن و سنت پر مبنی ہونا چاہیے، آج ہمیں اپنی تہذیبی و دینی شناخت کو مضبوط کرنا ہوگا،معرکہ حق میں بھارت کو تاریخی شکست سے دنیا پر واضح ہوگیا ،پاکستان اپنادفاع کرنا جانتاہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں معرکہ حق ویوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔