ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ،4نئے کیسز رپورٹ

 ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ،4نئے کیسز رپورٹ

لاہور( آئی این پی)شہر میں ڈینگی نے سر اٹھانا شروع کر دیا ،ڈینگی بخار کے 4نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔۔۔

جس کے بعد محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں سپرے اور مانیٹرنگ مزید سخت کر دی ہے ۔علامہ اقبال زون سے 3نئے مریض رپورٹ ہو ئے ہیں،عزیزبھٹی زون سے ڈینگی بخارکاایک مریض رپورٹ ہوا،رواں سال سرکاری طورپرڈینگی بخارکے کیسزکی مجموعی تعداد58ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں