ترقی کیلئے بجلی و گیس کے نرخ کم کئے جائیں :لیاقت بلوچ

ترقی کیلئے بجلی و گیس کے نرخ کم کئے جائیں :لیاقت بلوچ

لاہور(سیاسی نمائندہ)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی ترقی کے لیے بجلی اور ۔۔۔

گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار قائدین جماعت نے ایکسپو سنٹر لاہور میں جاری میرا برانڈ پاکستان نمائش کے دورہ کے موقع پر کیا۔ صدر پاکستان بزنس فورم اعجاز تنویر، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر خالد عثمان، صدر تنظیم تاجران پاکستان کاشف چودھری ، عبدالودود علوی، شیخ عاصم شفیق، علی عمران ،حافظ محمود، معاذ قاضی ،احمد سلمان بلوچ ودیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی رہنما ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے ثمینہ سعید عظمیٰ گیلانی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین میرا برانڈ پاکستانکو پروموٹ کرنے کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گی۔دریں اثنا نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ امریکہ کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے مل کر لڑنے کا اعلان تشویشناک ہے ۔ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سکیورٹی ادارے اور افواج دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں سے نپٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں