شہر کے 363موضع جات میں رجسٹریاں نہ ہوسکیں
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)شہر لاہور کے 363موضع جات میں رجسٹریاں نہ ہو سکیں۔ ترجمان کے مطابق ے دو روزچھٹی کے بعد سرور پر لوڈ پڑنے سے ویب سائٹ ڈاؤن ہو گئی۔
دوسری طرف پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق صوبے کے اربن رورل مکینوں کے نام رجسٹری ،گرداوری اورانتقال کی کمپیوٹرائزیشن ہے ،پنجاب میں 232 لینڈ ریکارڈ سنٹرز فعال ہیں ۔لاہور کی دس تحصیلوں میں پانچ سنٹرز فعال ہیں ۔پنجاب میں ٹوٹل موضع جات 23ہزار رورل ہیں ۔رولرز سکنی موضع جات چار ہزار ہیں ،23سو اربن ہیں ۔تقریباً ایک ہزار موضع جات کمپیوٹرائزڈ نہیں سکے ،لاہور کے 363موضع جات میں سے 144موضع جات رہ گئے ۔تقریباً سو کے قریب موضع جات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے ،رجسٹری صوبے کے کسی شہر سے شہری حاصل کر سکتے ہیں۔