وزیر خان مسجد میں ویڈیو بنانے پر ماڈل اور فوٹوگرافر پر مقدمہ درج

 وزیر خان مسجد میں ویڈیو بنانے پر  ماڈل اور فوٹوگرافر پر مقدمہ درج

لاہور (آئی این پی) اکبری گیٹ پولیس نے وزیر خان مسجد میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر خاتون ماڈل اور فوٹوگرافر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

والڈ سٹی لاہور اتھارٹی اہلکار اویس نے ماڈل ازبیہ خان اور فوٹوگرافر زین شاہ کیخلاف مسجد کے تقدس کی پامالی الزامات پر  ایف آئی آردرج کرائی۔ڈبلیو سی ایل اے کے اہلکار کا الزام ہے کہ ماڈل نے نامناسب لباس میں ویڈیو ریکارڈ کی اور اتھارٹی سے اجازت بھی نہیں لی تھی۔ ویڈیو چار دن قبل ریکارڈ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں