ٹک ٹاکررجب بٹ کیخلاف مقدمہ درخواست ،کرائم ایجنسی سے رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر، عدالتی رپورٹر)سیشن عدالت لاہور نے توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے پر ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر نیشنل کرائم ایجنسی سے آج منگل کو تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے سماعت کی،عدالتی حکم پر نیشنل کرائم ایجنسی نے ابتدائی رپورٹ پیش کی،درخواست گزار شہزادہ عدنان کے وکیل مدثر چودھری نے دلائل دئیے کہ رجب بٹ نے ٹک ٹاک میں توہین آمیز کلمات ادا کئے ، عدالت نیشنل کرائم ایجنسی کو رجب بٹ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے ،سرکاری وکیل نے بتایا رجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں، جائزہ لیکر کارروائی آگے بڑھائی جائیگی۔