لیسکو :سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر4 ملازم معطل
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو کوٹ عبدالمالک سب ڈویژن میں سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی پر چار ملازمین معطل ،سیفٹی ڈائریکٹوریٹ ٹیموں نے۔۔۔
چیکنگ کے دوران ملازمین کو بغیر سیفٹی کام کرتے ہوئے پکڑ لیا،معطل ملازمین میں ایل ایم-I فریاد، ساجد، ایل ایم-II مزہر حسین اور بکٹ کرین ڈرائیور سجاد شامل ہیں ،ان چاروں ملازمین کو لیسکو ہیڈکوارٹرز رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔