محکمہ ہاؤسنگ میں ڈائریکٹوریٹ ویجیلینس تشکیل دینے کا فیصلہ

محکمہ ہاؤسنگ میں ڈائریکٹوریٹ  ویجیلینس تشکیل دینے کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) محکمہ ہاؤسنگ میں ڈائریکٹوریٹ ویجیلینس تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ ڈائریکٹوریٹ تمام اتھارٹیز اور ایجنسیز میں جاری انکوائریز کی براہِ راست نگرانی کریگا۔

حکام کے مطابق ویجی لینس سیل سورس رپورٹس کی بنیاد پر متعلقہ ڈائریکٹوریٹ سے انکوائری کرائے گا، جبکہ اداروں میں پہلے سے جاری انکوائریز بھی اسی ڈائریکٹوریٹ کی سپروژن میں مکمل ہونگی۔ویجی لینس سیل کی تشکیل کے بعد محکمہ ہاؤسنگ کے زیر انتظام تمام اداروں سے انکوائریز کی تفصیلی رپورٹس طلب کی جائیں گی ۔تاکہ کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں