4جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب

 4جامعات میں مستقل وائس چانسلرز  کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب

لاہور(خبر نگار)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 4 جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے درخواستیں طلب کر لیں۔

یونیورسٹی آف چکوال، ویمن یونیورسٹی ملتان،راولپنڈی ویمن یونیورسٹی،نواز شریف یو ای ٹی ملتان میں مستقل وائس چانسلرز تعینات کیے جانے ہیں،وائس چانسلرز کی تعیناتی کیلئے کرائیٹیریا جاری ،خواہشمند امیدوار ایچ ای ڈی کی ویب سائٹ سے تمام ضروری معلومات حاصل کر سکتے ہیں ،عمر کی حد 65 سال جبکہ تعیناتی 4 سال کیلئے ہو گی،درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 ستمبر مقرر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں