پی ایچ اے :شاپ بورڈ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گرینڈ آپریشن کا آغاز

پی ایچ اے :شاپ بورڈ ٹیکس کی عدم  ادائیگی پر گرینڈ آپریشن کا آغاز

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) پی ایچ اے نے شاپ بورڈ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ نجی فوڈ چینز سمیت متعدد کمپنیوں کو پہلے ہی نوٹسز جاری کیے جا چکے ہیں۔

منصور احمد کے مطابق پورے لاہور میں شاپ بورڈز سے ٹیکس وصولی تیز کر دی گئی ہے۔ عدم ادائیگی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔ تمام نادہندگان کو نوٹس جاری کرنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں