اوپن یونیورسٹی نے نیا ڈگری پروگرام متعارف کرادیا

اوپن یونیورسٹی نے نیا ڈگری پروگرام متعارف کرادیا

لاہور(عاطف پرویز سے)چار سالہ ڈگری پروگرام میں داخلوں میں کمی کے باعث علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کے لیے ایک نیا متبادل تعلیمی پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعات میں مسلسل داخلوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے دو سالہ سبجیکٹ ڈگری متعارف کرا دی ہے۔ نئے تعلیمی سال سے اس نئے ڈگری پروگرام میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ خصوصی ڈگری ان طلبہ کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جو کسی وجہ سے چار سالہ ڈگری پروگرام نہیں کر پاتے ۔ اس پروگرام کے تحت دو سال بعد طلبہ کو ڈگری جاری کر دی جائے گی۔ اس ڈگری پروگرام کے فارغ التحصیل طلبہ مستقبل میں اسی مضمون میں آنرز ڈگری کے لیے براہ راست پانچویں سمسٹر میں داخلہ لے سکیں گے ، جس سے ان کی تعلیمی تسلسل برقرار رہے گا۔انتظامیہ نے واض کیا کہ یہ ڈگری پروگرام پہلے سے موجود دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری سے مختلف ہے اور اس کا مقصد طلبہ کو زیادہ لچکدار اور مرحلہ وار اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں