سپورٹس کمپلیکس :لان اور جاگنگ ایریا کو بہتر بنانے کی ہدایت

سپورٹس کمپلیکس :لان اور جاگنگ  ایریا کو بہتر بنانے کی ہدایت

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سپورٹس کمپلیکس ویسٹ کینال نزد ای ایم ای کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے نے سپورٹس کمپلیکس میں سروس ڈلیوری کے معیار کا تفصیلی جائزہ لیا۔طاہر فاروق نے لان اور جاگنگ ایریا کو فوری طور پر بہتر بنانے کی ہدایت دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ویسٹ کینال سپورٹس کمپلیکس کی ممبرشپ ایک ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں