آنیوالے دنوں میں آٹے کی قلت، قیمت بڑھنے کاخدشہ

آنیوالے دنوں میں آٹے کی قلت، قیمت بڑھنے کاخدشہ

لاہور (عمران اکبر) سرکاری گندم ریلیز کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا ،ویٹ بورڈ اجلاس طلب کر لیا گیا، لاہور میں 3100 اور پنڈی اسلام آباد میں فی من گندم 3200 روپے تک پہنچ گئی۔

پاسکو کے 23لاکھ ٹن گندم کے ذخائر نومبر، دسمبر میں ریلیز کا امکان، محکمہ خوراک کے پاس 8لاکھ میٹرک ٹن سے زائد گندم ریلیز کا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا،فوڈ سکیورٹی ویٹ بورڈ کے اجلاس میں سرکاری گندم ریلیز کے فیصلے ہوں گے ۔ گندم کے بعد آٹا بھی مہنگا ہو گیا ، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 410 روپے اضافہ ہو چکا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 1300 سے بڑھ کر 1710 روپے پر جا پہنچی ،لاہور میں چکی آٹے کی قیمت 130 روپے تھی ،گندم کی قیمت بڑھنے سے چکی آٹے کی قیمت میں5 روپے کلو کا اضافہ ہوا ہے ، گندم کی قیمت فی من 3100 روپے تک پہنچ گئی،چکی آٹے کی فی کلو قیمت 135 روپے ہوگئی،لاہور میں آنے والے دنوں میں آٹے کی قلت اور قیمت بھی بڑھنے کا خدشہ ہے ۔فلور ملز ایسوسی ایشن نے ردعمل میں بتایا کہ جب حکومت گندم کی قیمت کو ڈی ریگو لیٹ کرے گی تو اثرات آئیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب نے سرکاری گندم ریلیز کی سمری حکومت پنجاب کوبھجوا دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں