ڈی سی کی زیر صدارت گندم کے سٹاک بارے جائزہ اجلاس
قصور(نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر عمران علی کی زیر صدارت گندم کے سٹاک بارے جائزہ اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں اے ڈی سی جی سلمون ایوب،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن /ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابندہ سلیم،انچارج پیرا فورس غضنفرنوید،محکمہ فوڈ اور ایگریکلچر کے افسروں نے شرکت کی، ڈی سی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی واضح ہدایات ہیں کہ ہر ضلع کے اندر ڈکلیئرڈ گندم کے سٹاک کا پتہ کیا جائے اور یہ بھی تخمینہ لگایا جائے کہ اس سال ہمارے ضلع کے اندر گندم کتنی پیدا ہوئی،انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل،انچارج پیرا فورس،محکمہ فوڈ اور ایگریکلچر کے افسروں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جوکہ ضلع بھر میں ہر سٹور کے باہر آٹے کے سرکاری ریٹس جس میں 10 کلو کا تھیلا 905 روپے اور 20 کلو کے تھیلے کی قیمت 1820روپے کے بینرز نمایاں طور پر آویزاں کرواکر مذکورہ سرکاری ریٹس پر آٹے کی فروخت کو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے تمام چیف میونسپل آفیسرز، میونسپل کمیٹیز اور ہر تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنرکی ڈیوٹی لگائی کہ وہ محکمہ فوڈ کے ساتھ مل کر گندم کاتخمینہ لگاکر رپورٹ پیش کریں گے۔