مسلم ٹاؤن کمیونٹی سنٹر نے ایل ڈی اے کے کروڑوں دبالئے

مسلم ٹاؤن کمیونٹی سنٹر نے ایل ڈی اے کے کروڑوں دبالئے

لاہور(شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے نے مسلم ٹاؤن کمیونٹی سنٹر ایل ڈبلیو ایم سی کو ہیڈ آفس بنانے کے لیے الاٹ کیا مگر ادائیگیاں تعطل کا شکار ہیں۔ادائیگی نہ ہونے سے ایل ڈی اے کے خزانے میں رقوم نہ آئیں اور اربوں مالیت کا اثاثہ بھی استعمال میں چلا گیا۔

قانونی کارروائی کے بجائے ایل ڈی اے نے دوبارہ رعایت دے کر معاملے کو مؤخر کر دیا۔ دستاویزات کے مطابق ایک سرکاری ادارے نے دوسرے سرکاری ادارے کے واجبات دبا لیے ۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے برسوں پرانا مسلم ٹاؤن کمیونٹی سنٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ہیڈ آفس کے طور پر الاٹ کیا۔ایل ڈی اے نے یہ پبلک بلڈنگ ایل ڈبلیو ایم سی کو تین سال کی آسان اقساط پر 40 کروڑ 35 لاکھ 60 ہزار روپے کے عوض فروخت کی۔ الاٹمنٹ کے وقت 12 کروڑ 10 لاکھ روپے ڈاؤن پیمنٹ وصول کی گئی۔تاہم سات جولائی 2025 کو جمع ہونے والی پہلی قسط میں 9کروڑ 14 لاکھ روپے کی بجائے صرف 4 کروڑ روپے جمع کرائے گئے ۔ یوں پہلی قسط کی 5 کروڑ 41 لاکھ روپے کی رقم ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود ادا نہ کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں