گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے بحران کاخدشہ ،کسان بورڈ
لاہور (صباح نیوز) صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان، چیف آرگنائزر کسان بورڈ پاکستان اختر فاروق میو، امیر جماعت اسلامی ضلع لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی، ڈپٹی سیکرٹری لاہور عبدالعزیز عابد اور۔۔۔
سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع لاہور غربی محمد آصف چودھری نے منصورہ لاہور میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔پریس کانفرنس میں \"حقوقِ کسان روڈ کارواں\" کے اغراض و مقاصد بیان کیے گئے ۔ صدر کسان بورڈ پاکستان سردار ظفر حسین خان نے کہا کہ 3500 روپے فی من گندم کی قیمت نا منظور ہے ۔ حکومت کی جانب سے گندم کی مناسب قیمت مقرر نہ کرنے سے غذائی بحران کے شدید خدشات پیدا ہو چکے ہیں۔انہوں نے اعلان کیا کہ کسان بچاؤ روڈ کارواں 26، 27 اور 28 اکتوبر کو ٹھوکر نیاز بیگ چوک لاہور سے شروع ہوگا۔ کسانوں کو مزید ظلم و استحصال کا نشانہ نہ بنایا جائے ۔گنے کے کاشتکاروں کے بقیہ اربوں روپے فوری ادا کیے جائیں۔کسان وزیراعلیٰ پنجاب کے وعدوں پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ وہ محض زبانی اعلانات ہیں۔