داتا دربار سے توسیع ری ماڈلنگ کا آغاز
لاہور(سٹاف رپورٹرسے )شہر کے مصروف اور اہم ترین مقام داتا دربار کی توسیع اور ری ماڈلنگ کا آغاز کر دیا گیا۔
وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بھاٹی چوک سائٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کے خدو خال بارے تفصیلی بریفنگ دی،چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے ٹریفک روانی میں بہتری کیلئے بھاٹی چوک سے ملحقہ سڑکوں بارے آگاہ کیا، صوبائی وزیرکا کہنا تھا کہ زائرین کیلئے جدید ڈسٹ فری سٹنگ ایریا،پیدل کراسنگ کیلئے سب وے ، پیڈسٹرین زونز کی تعمیر کی جائے گی۔