نئے کینیڈین ہائی کمشنر کی گورنر پنجاب سے ملاقات

نئے کینیڈین ہائی کمشنر کی  گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور (سپیشل رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی اور۔۔۔

 باہمی دلچسپی کے امور، زراعت، قابل تجدید انرجی سیکٹر، ڈیری اور پولٹری کے شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ گورنر نے کینیڈین ہائی کمشنر کو پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈاکے درمیان اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں