نیلا گنبد پارکنگ پلازہ ،پائل فاؤنڈیشن کا نصف کام مکمل
منصوبے کے دوسرے مرحلے میں درختوں کی شفٹنگ کا کام شروع ہوگا
لاہور (شیخ زین العابدین)نیلا گنبد میں زیرِتعمیر پارکنگ پلازہ منصوبے پر تعمیراتی کام میں نمایاں پیش رفت،سولہ کنال رقبے پر تین بیسمنٹ لیولز پر مشتمل پارکنگ پلازہ کی تعمیر جاری۔پائل فاؤنڈیشن کا نصف کام مکمل، کیپ بیم کی کاسٹنگ شروع کر دی گئی۔دو ارب پینتالیس کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والا منصوبہ جون دو ہزار چھبیس تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت کل 457 پائلز میں سے 222 پائلز مکمل کی جا چکی ہیں ، یعنی فاؤنڈیشن کا نصف حصہ تیار ہو چکا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ سیوریج، واٹر سپلائی، لیسکو اور دیگر یوٹیلیٹی سروسز کی شفٹنگ کا عمل بھی جاری ہے ۔منصوبے کے دوسرے مرحلے میں درختوں کی شفٹنگ کا کام شروع کیا جائے گا۔