مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں مختلف واقعات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے، پہلا واقعہ شفیق آباد بند روڈ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان مظہر علی موقع پر دم توڑ گیا۔

دوسرے واقعہ میں شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے پھاٹک نمبر 9کے قریب 35سالہ نامعلوم شخص کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی جبکہ شادمان کیمپ جیل کا قیدی رضوان آزاد علاج کے دوران ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ راوی روڈ روٹی پلانٹ کے قریب 25سالہ نوجوان ہنی ولد نذیر مسیح نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں