عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن 10 نومبر کو ہوں گے
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے انٹرا پارٹی الیکشن 10 نومبر کو ہونگے۔
ووٹرز کی رجسٹریشن اور پولنگ کا آغاز10بجے نتائج کا اعلان شام5بجے ہو گا۔ انٹرا پارٹی انتخابات جمہوری اقدار کے فروغ اور تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی کے لئے نہایت اہم ہیں۔انٹرا پارٹی انتخابات کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔