جی او آرون کیلئے نئی سڑک کا منصوبہ کاغذوں تک محدود

جی او آرون کیلئے نئی سڑک کا منصوبہ کاغذوں تک محدود

لاہور (سٹاف رپورٹر سے) جی او آر ون تک رسائی کے لیے نئی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گیا۔

22 کلومیٹر طویل اس منصوبے کی لاگت دو ارب 24 کروڑ1 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی،جبکہ منصوبہ رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل بھی کیا گیا۔تاہم فنڈز کے اجرا میں تاخیر کے باعث منصوبے پر تاحال کوئی عملی پیش رفت نہ ہو سکی۔ منصوبے کے تحت برکی روڈ سے رنگ روڈ کے روہی نالہ تک نئی سڑک تعمیر کی جانی تھی،جبکہ رنگ روڈ سے ملحقہ سروس روڈ کی بحالی بھی اس منصوبے کا حصہ تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں