پنجاب پبلک سروس کمیشن 6 محکموں کے نتائج کا اعلان
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 6 مختلف محکموں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت کے ریسرچ وِنگ میں سائنٹیفک آفیسر کی 26 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان اور انٹرویو مکمل ہونے کے بعد 26 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ ایک اسامی اقلیتوں کے کوٹے کے تحت پر کی گئی۔ محکمہ زراعت کے واٹر مینجمنٹ وِنگ میں اسسٹنٹ کی 3 اسامیوں کیلئے 3 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ۔محکمہ معدنیات و کان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی ایک اسامی کیلئے ایک امیدوار کو صوبائی حکومت کو سفارش کیلئے نامزد کر دیا گیا ہے۔